
نئی دہلی،11؍ نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 13,091 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ کیسز بدھ کے مقابلے میں 14.2 فیصد زیادہ ہیں۔ صحت یابی کی شرح 98.25 فیصد ہے جو مارچ 2020 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 ہزار 878 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے جس کے ساتھ ہی کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3 کروڑ 38 لاکھ 925 ہو گئی ہے۔
ہندوستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 1,38,556 ہے جو کہ گزشتہ266 دنوں میں سب سے کم ہے۔ یومیہ مثبت شرح 1.10 فیصدہے جو گزشتہ38 دنوں سے 2 فیصد سے کم ہے۔ ہفتہ واری مثبت شرح 1.18 فیصدہے، جو گزشتہ 48 دنوں سے 2 فیصد سے کم ہے۔نیز گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 340 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
کورونا سے اب تک کل 4,62,189 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 57,54,817 کورونا کی خوراکیں لگائی گئی ہیں۔ اب تک ویکسی نیشن کی کل تعداد 1,10,23,34,225 تک پہنچ گئی ہے۔



