بین الاقوامی خبریں

امریکی ریاست ٹیکساس میں مسلح افراد کی فائرنگ، 14 افراد زخمی

نیویارک:(اردودنیا/ایجنسیاں)امریکی ریاست ٹیکساس کے مصروف شہر آسٹن میں دو مسلح افراد کے ایک دوسرے پر فائرنگ کے تبادلے کے دوران 14 افراد زخمی ہوگئے۔خبررساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق آسٹن کے محکمہ پولیس کے عبوری چیف جوزیف چیکون نے سنیچر کو نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ صبح ایک بجکر 30 منٹ پر ریاست کے دارالحکومت کے مصروف علاقہ سکستھ سٹریٹ ایریا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا،

یہ بظاہر دو فریقین کے درمیان کا آپس کا معاملہ لگتا ہے، واقعے میں زخمی ہونے والے افراد معصوم راہگیر تھے۔چیکون نے بتایا کہ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے ،جبکہ دیگر 12 کی حالت تسلی بخش ہے۔ واقعے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ آسٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سنیچر کی شام کو جاری بیان میں بتایا گیا کہ ملزموں میں سے ایک کو ٹاسک فورس کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button