سرورققومی خبریں

16 ریاستوں میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ، فعال کیسز 14 لاکھ کے قریب

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)ہندوستان میں کورونا کیسز ہر روز ایک نیا ریکارڈ بنا رہے ہیں۔ہردن گزشتہ دن سے زیادہ کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 184372 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 1027 افرادہلاک ہوئے ہیں۔ یہ اب تک کی نمایاں تعداد ہے۔ ملک کی 16 ریاستوں میں کورونا کیسز میں مسلسل کچھ دنوں سے کاضافہ ہورہا ہے۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 184372 نئے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ 1027 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1ایک کروڑ ،38،لاکھ،73 ہزار 825 ہوگئی ہے ، جن میں سے 172085 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

جبکہ 12336036 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 1365704 ہے۔ یہ کل انفیکشن کا 9.84فیصد ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 82فیصد نئے کسیزدس ریاستوں سے ہیں۔ یہ ریاستیں مہاراشٹر ، اترپردیش ، چھتیس گڑھ ، دہلی ، مدھیہ پردیش ، کرناٹک ، کیرل ، تمل ناڈو ، گجرات اور راجستھان ہیں۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 60212 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی طرح اترپردیش میں 17963 ، چھتیس گڑھ میں 15121 ، دہلی میں 13468 ،مدھیہ پردیش میں8,998، کرناٹک میں 8779 ، کیرل میں 7515 ، تمل ناڈو میں 6984 ، گجرات میں 6690 اور راجستھان میں 5528 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی طرح گذشتہ 24 گھنٹوں میں کل اموات میں سے 86 فیصد اموات دس ریاستوں سے ہوئیں۔

یہ ریاستیں مہاراشٹر ، چھتیس گڑھ ، اترپردیش ، دہلی ، کرناٹک ، گجرات ، پنجاب ، مدھیہ پردیش ، جھارکھنڈ اور راجستھان ہیں۔ مہاراشٹرا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 281 اموات ہوئی ہیں۔ اسی طرح چھتیس گڑھ میں 156 ، اترپردیش میں 85 ، دہلی میں 81 ، کرناٹک میں 67 ، کرناٹک میں 67،گجرات میں 67 ، پنجاب میں 50 ، مدھیہ پردیش میں 40 ، جھارکھنڈ میں 29 اور راجستھان میں 28 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ملک میں فعال کیسزکے بارے میں بات کریں تو 1365704 فعال کیسزہیں جن میں 68فیصد پانچ ریاستوں میں ہیں۔ جن ریاستوں میں سب سے زیادہ فعال کیسز ہیں وہ مہاراشٹر ، چھتیس گڑھ ، اترپردیش ، کرناٹک اور کیرالہ ہیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ فعال کیسز43.54فیصد ہیں۔

اس کے بعد چھتیس گڑھ میں 7.99فیصد ، اتر پردیش میں 7.03فیصد ، کرناٹک میں 5.76فیصد اور کیرالہ میں 3.84 فیصد ہے۔ دیگر ریاستوں میں کل فعال کیسز کا 31.84فیصد ہے۔ ہندوستان میں شرح صحت یابی 88.92فیصد ہے جبکہ شرح اموات 1.24فیصد ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button