آئی پی ایل 2021: ممبئی انڈینس نے ناگالینڈ کے16 سالہ اسپنر کو ٹرائل کے لئے طلب کیا

ممبئی : (اردودنیا.اِن) ممبئی انڈینس کی ٹیم آئی پی ایل کی سب سے کامیاب فرنچائز ہے۔ ممبئی نے گزشتہ13 سالوں میں 5 بار آئی پی ایل کا اعزاز جیتا ہے۔ ممبئی کے کامیاب ہونے کے پیچھے کی وجہ یہ ہے کہ ممبئی کی ٹیم ہنر کو فروغ دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ناگالینڈ کے کھریویتوس کینس کو ممبئی انڈینس کی ٹیم نے ٹرائل کے لئے منتخب کیا ہے۔ کچھ دیگرکھلاڑیوں کا بھی ٹرائل ممبئی انڈینس کرنے والی ہے۔ نوجوان لیگ اسپنر ریاست کا پہلا کھلاڑی ہے جس نے انڈین پریمیر لیگ میں اپنی توجہ مبذول کروائی ہے۔
16 سالہ لیگ اسپنر نے سید مشتاق علی ٹرافی میں اپنی بولنگ سے سب کو کو متاثر کیا۔ کھریوٹو کینس نے سید مشتاق علی ٹرافی کے اسی ایڈیشن میں 16 سال کی عمر میں ڈیبوکیا تھا۔ انہوں نے ناگالینڈ کے لئے چار میچ کھیلے اور سات وکٹیں اپنے نام کیں۔ تاہم ان کی ٹیم ایک بھی میچ نہیں جیت سکی۔



