بین الاقوامی خبریں

آسٹریلیا میں 14 کنگاروؤں کو ہلاک کرنے پر دو لڑکے گرفتار

سڈنی ، 12اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)آسٹریلیا میں حملہ کر کے 14کنگارؤوں کو ہلاک کرنے والے دو لڑکوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔خبر رساں دارے اے ایف پی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 17 سال کے دو لڑکوں کو گرفتار کیا گیا جس کے بعدان پر منگل کو کنگارؤوں پر حملہ کرکے انہیں ہلاک کرنے کے الزامات لگائے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سنیچر کی صبح آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے قریب بیٹمنز بے نامی علاقے میں مقامی افراد نے ایسڑن گرے کنگارؤوں کو مردہ حالت میں پایا۔ ان میں دو چھوٹے کنگارو بھی شامل تھے۔وائرز نامی جانوروں کو بچانے والی تنظیم نے فیس بک پر کہا ہے کہ یہ المناک اور بے حس حرکت ہے جس نے جائے وقوعہ پر جانے والے ہماری مڈ ساؤتھ کوسٹ برانچ کے سرشار رضاکار اور مقامی افراد پر گہرا اثر چھوڑا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ انہوں نے ان جانوروں کی لاشوں کو اس علاقے کی دو مختلف جگہوں پر پایا۔ایک شخص کو ایک چھوٹی مادہ کنگارو زندہ حالت میں ملی جسے رضاکاروں نے ’ہوپ‘ کا نام دیا۔ مڈ ساؤتھ کوسٹ وائرز کی سربراہ جنیل رینز نے سرکاری نیوز چینل اے بی سی کو بتایا کہ ’حیرت انگیز طور پر وہ بالکل ٹھیک ہے۔ ،لیکن جب اسے یہاں لایا گیا تھا اس میں زیادہ جان نہیں تھی۔

چھوٹی مادہ کنگارو کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے جنیل رینز نے بتایا کہ اسے ہوش میں لانے میں تقریباً دو گھنٹے لگے۔گرفتار کیے جانے والے دونوں لڑکوں کو 22 نومبر کو بچوں کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ان پر جانوروں کو بری طرح مارنے اور قتل کرنے کا الزام ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button