
بھونیشور، 05 نومبر: (اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اڈیشہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 170 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس کے بعد معاملوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 10,42,943 ہوگئی۔اڈیشہ میں اس سال 24 مارچ کو کورونا کے 170 معاملے رجسٹرڈ ہوئے تھے اور اس کے بعد ہی کورونا انفیکشن کے معاملے بڑھنے لگے اور 22 مئی کو ریکارڈ 12,852 کیس درج ہوئے۔
گزشتہ مسلسل چار دنوں سے ریاست میں یومیہ 400 سے کم کورونا معاملے درج ہو رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں 56,743 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ یومیہ ٹیسٹ مثبت ہونے کی شرح بھی جمعرات کو 0.49 فیصد سے آج 0.30 فیصد تک گرگئی۔ صرف خوردہ ضلع میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت کی شرح 1.3 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ دیگر 29 اضلاع میں یہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ تاہم ان میں سے آٹھ اضلاع میں یہ شرح صفر ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
محکمہ صحت وخاندانی فلاح و بہبود کے ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے 20 اضلاع سے رپورٹ کیے گئے 170 معاملوں میں سے 98 معاملے قرنطینہ مراکز سے رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ 72 مقامی طور پر منتقل ہونے والے ہیں۔
سب سے زیادہ 61 کیسز خوردہ ضلع سے رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے بعد 19 کیسوں کے ساتھ کٹک، 16 کیسوں کے ساتھ بالاسور اور 11 تصدیق شدہ کیسوں کے ساتھ کیندرپاڑا ہے۔ ریاست میں اس عرصے کے دوران خوردہ، میور بھنج اور نیا گڑھ سے تین نئی اموات درج کی گئی ہیں اور اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 8350 ہو گئی ہے۔
ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں فعال معاملے کم ہو کر 3651 ہو گئے، جن میں سے صرف خوردہ ضلع میں 1779 کیسز ہیں، جو ریاست کے کل فعال کیسوں کا تقریباً 48.72 فیصد ہے۔ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کو ریاست میں 447 کووڈ مریض ٹھیک ہوئے، جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 10,30,889 ہوگئی، جو ریاست میں اب تک رپورٹ ہونے والے کل کووڈ کیسز کا 98.8 فیصد ہے۔



