نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ صورتحال سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ جمعرات کو پریس کانفرنس کے دوران اروندکجریوال نے کہاہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام لوگوں کو ویکسین لگائی جائے۔ انہوں نے کہاہے کہ اب ویکسین کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہواہے۔
دہلی کے سی ایم نے کہاہے کہ اب تک فہرست بنائی گئی ہے کہ کون اہل ہے ، لیکن اب اس فہرست کو بنانا چاہیے کہ کون اہل نہیں ہے۔ ہر جگہ ویکسین لگانے کی اجازت دی جانی چاہیے تاکہ لوگ وہاں آکر ویکسین لگائیں۔ انہوں نے کہاہے کہ اگرمرکزی حکومت قواعد میں نرمی لیتی ہے تو 3 ماہ میں ہم ویکسین پوری دہلی میں لاگوکرسکتے ہیں۔



