قومی خبریں

18 سال سے کم عمر کے لوگوں کا ویکسی نیشن: 28اپریل سے کو-ون پورٹل پرشروع ہوگا رجسٹریشن

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)ملک میں 18 سال یا اس سے کم عمر کے لوگوں کو ٹیلہ لگانے کے لئے رجسٹریشن 28 اپریل سے شروع ہوگا۔ ویکسین کو مکمل کروانے کے لئے کو ون پورٹل کے ذریعہ اندراج کیا جاسکتا ہے۔ اس عمر گروپ کے لوگوں کا ٹیکہ یکم مئی سے شروع ہوگا۔ کوون کے چیف آر شرما نے جمعرات کو یہ معلومات دی۔اس سے قبل پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت ایک اعلی سطحی میٹنگ میں 18سال سے کم عمرکے لوگوں کوٹیلہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اس کے تحت مرکزی حکومت کو مرکزی منشیات لیباریٹری سے جاری کردہ مقدار میں 50 فیصد خوراک ملے گی اور باقی 50فیصد اسٹاک ریاستی حکومتوں اور کھلی مارکیٹ میں فروخت کیا جاسکتا ہے۔ اس وقت ملک میں 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button