تلنگانہ کی خبریں

18 سال عمر والے تمام افراد کو مفت ٹیکہ دیا جائیگا

وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راو کا اہم فیصلہ ، 2500 کروڑ روپئے کے مصارف کا اندازہ

تلنگانہ:(اردودنیا.اِن)وزیراعلیٰ کے سی آر نے 18 سال مکمل کرنے والے ہر فرد کو مفت ٹیکہ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ عوام کی زندگیوں کے سامنے پیسوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ ٹیکہ اندازی کیلئے 2500 کروڑ روپئے مصارف کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ ریاست میں بڑے پیمانے پر ٹیکہ اندازی کیلئے عہدیداروں کو ہدایت دیدی گئی ہے جس کی تیاری میں سرکاری مشنری مصروف ہے۔

چیف منسٹر نے کہا کہ تلنگانہ کی آبادی کے علاوہ دیگر ریاستوں کے بھی عوام تلنگانہ میں مقیم ہیں۔ فی الحال تلنگانہ میں 4 کروڑ کی آبادی ہے۔ ان میں تاحال 35 لاکھ سے زائد عوام ٹیکہ لے چکے ہیں۔ ماباقی تمام لوگوں کو عمر کی قید کے بغیر ٹیکہ دینے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔

اس طرح سب کو ٹیکہ دینے تقریباً 2500 کروڑ کے مصارف ہورہے ہیں۔ چیف منسٹر کے سی آر سب کو ٹیکہ دینے چیف سکریٹری کو ہدایت دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بائیوٹیک کورونا کا ٹیکہ تیار کررہا ہے۔ ریڈی لیابس کے علاوہ دوسرے ادارے بھی ٹیکہ کی تیاری کیلئے آگے آئے ہیں۔

لہٰذا ٹیکہ کے معاملہ میں مسائل نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ آئندہ دو تین دن میں ان کے تمام طبی معائنوں کی تکمیل کے بعد وہ متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ اجلاس طلب کرکے ٹیکہ اندازی کی کامیابی کیلئے اضلاع سطح پر انچارجس کو نامزد کرکے سارے عوام کو ٹیکہ دینے مہم کا ریاست میں آغاز کریں گے۔ کے سی آر نے کہا کہ ٹیکہ اندازی پروگرام کے ساتھ ریمڈیسور، کورونا سے متعلق ادویات اور آکسیجن کی قلت کو دور کرنے وسیع اقدامات کئے جارہے ہیں۔ عوام کو ڈر و خوف کی ضرورت نہیں ہے۔

کورونا سے متاثر ہونے والوں کے علاج اور ادویات کے ساتھ ہاسپٹلس میں بیڈس کی فراہمی کیلئے حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ عوام کو کورونا کی وباء سے بچانے کیلئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔ عوام چوکسی اختیار کریں اور لاپرواہی سے ہرگز کام نہ لیں۔ چیف منسٹر نے عوام سے اپیل کی وہ بھیڑبھاڑ والے علاقوں کا رخ کرنے سے گریز کریں۔ سیلف ڈسپلن اپنائے اور کوویڈ۔19 کے رہنمایانہ خطوط پر سختی سے عمل آوری کریں

متعلقہ خبریں

Back to top button