
18 سنچری بنانے والے سری لنکا کے اوپنر اپل تھرنگا نے لیا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)سری لنکا کرکٹ ٹیم کے اوپنر اپل تھرنگا نے انٹرنیشنل کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کردیا۔ منگل کو انہوں نے تمام شائقین کے ساتھ اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق معلومات سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ تھرنگا نے 15 سالہ کیریئر میں سری لنکا کے لئے مجموعی طور پر 18 سنچریاں بنائیں۔ ایک روز قبل پیر کے روز بولنگ کوچ چمندا واس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
2019 میں میں کھیلا تھا آخری میچ
آج تھرنگا نے بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہنے کا پیغام جاری کیا۔ انہوں نے لکھا کہ میں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے 15 سالہ طویل کیریئر پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ تھرنگا نے کہا کہ ہر چیز کا کبھی نہ کبھی اختتام ہوجاتا ہے ۔ انہیںلگتا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہنے کا یہی صحیح وقت ہے۔تھرنگا نے آخری میچ سری لنکا کے لئے 2019 مارچ میں کھیلا تھا۔
کورونا پھیلنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ 2005 میں اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز کرنے والے تھرنگا نے 15 سال میں سری لنکا کے لئے 235 ون ڈے ، 31 ٹیسٹ اور 26 ٹی 20 کھیلے۔ ون ڈے میں اس بلے باز نے 15 سنچریوں کی مدد سے 6951 رنز بنائے۔
جبکہ ٹیسٹ میں 3 ٹیسٹ میچوں میں 1754 رنز بنائے ہیں۔تھرنگا نے اگست 2005 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے میں انٹرنیشنل ڈیبو کیا تھا۔ مارچ 2019 میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا جانے والا میچ ان کے کیریئر کا آخری میچ ثابت ہوا۔ اگست 2017 میں ہندوستان کے خلاف ہوم سیریز ان کے ٹیسٹ کیریئر کی آخری سیریز تھی



