چنئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے منگل کے روز اعلان کیا کہ رواں ماہ ریاست کے چاول راشن کارڈ ہولڈروں کو چار ہزار روپے کی کووڈ -19 مالی اعانت اسکیم کی پہلی قسط کے طور پر دو ہزار روپے جاری کیے جائیں گے۔سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 214940 نئے چاول راشن کارڈ والوں کو 2000 روپے کی امدادی رقم جاری کی جائے گی۔
اس پر 42.99 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ڈی ایم کے منیترا کژاگھم کے انتخابی منشور کے مطابق 10 مئی کو ریاستی سکریٹریٹ میں اس اسکیم کے اعلان کے ایک ہفتہ بعد مسٹر اسٹالن کی طرف سے آج اس امدادی رقم کی پہلی قسط جاری کرنے کا اعلان کیا گیا۔مسٹر اسٹالن نے 7 مئی کو وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اس اسکیم کا آغاز کیا تھا۔



