
نوئیڈا،۷؍ جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) یوپی ــ-ہریانہ کی پولیس جس بدنام زمانہ گینگسٹر اجے کالیا کو تلاش کرر ہی تھی ، وہ نوئیڈا میں روپوش تھا۔ وہ کوئی بڑا واقعہ انجام دینے نوئیڈا آیا تھا۔ اس کے بارے میں یوپی ایس ٹی ایف کو جیسے ہی پتہ چلا، ایس ٹی ایف نے #نوئیڈا پولیس کی مدد سے بدھ کی سہ پہر کو اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ #پولیس کے مطابق اجے کالیا نے للکارے جانے اور ہتھیار ڈالنے کی اپیل پر فائرنگ شروع کردی، جس کے بعد دونوں طرف سے فائرنگ ہونے لگی( یعنی انکاؤنٹر ہوا) جس میں اجے کالیا کو گولی لگی،اسے #اسپتال لے جایا گیا،لیکن ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
خیال رہے کہ اجے پر 2 لاکھ روپے کا انعام تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اجے کالیا کے خلاف متھرا ، #علیگڑھ ، #یوپی میں بدایوں اور ہریانہ میں پلوو ل ریواڑی میں کئی مقدمات درج ہیں۔ #متھرا پولیس نے ایک لاکھ روپے اور علی گڑھ ہریانہ پولیس نے اجے کالیا پر 50000 روپے انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔
اجے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ خاص طور پر ہائی وے اور ایکسپریس ویز پر ڈاکہ ڈالتا تھا۔ وہ چلتی گاڑیوں کو روک کر لوٹ مار کرتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کے دوران اجے کالیا کے خلاف #عصمت دری کے الزامات بھی لگائے گئے ہیں۔پولیس کاکہنا ہے کہ اجے کالیا خانہ بدوش برادری ’باوریا‘ سے تعلق رکھتا تھا،وہ اس گروہ کا سرغنہ بھی ہے۔



