اسپورٹسسرورق

 20 سالہ پاکستانی باؤلر احسان اللہ نے 5 وکٹیں لے کر سبھی کو حیران کردیا

پاکستانی کرکٹ میں تیز گیند بازوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔

 کراچی ، 16فروری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) پاکستانی کرکٹ میں تیز گیند بازوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ موجودہ پاکستانی کرکٹ میں شاہین آفریدی، حسن علی، حارث رؤف سے لے کر نسیم شاہ تک اپنی تیز گیند بازی سے میلہ لوٹ رہے ہیں۔ لیکن اب اس فہرست میں ایک اور پاکستانی نوجوان فاسٹ باؤلر کا نام شامل ہو گیا ہے۔ 20 سالہ احسان اللہ نے پی ایس ایل میں اپنی تیز گیند سے بلے بازوں کا برا حال کر دیا۔ احسان اللہ کو پاکستانی کرکٹ کا مستقبل بھی بتایا جا رہا ہے۔ پاکستان سپر لیگ میں احسان اللہ ملتان سلطانز کی ٹیم کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں اپنی تیز گیند بازی کا جادو جگایا اور ایک میڈن سمیت 5 وکٹیں لے کر بلے بازوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔

پی ایس ایل 2023 کے تیسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں 20 سالہ باؤلر نے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرکے شائقین کوحیران کردیا ۔ یہی نہیں احسان اللہ نے جس انداز میں 5 وکٹیں لیں وہ بھی حیرت انگیز تھا۔ خاص طور پر انہوں نے جس طرح پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد کو اپنی گیند پر بولڈ کیا، وہ گیند دیکھنے کے لائق تھی۔احسان اللہ کو ان کی باؤلنگ پر پلیئر آف دی میچ کا خطاب بھی ملا ہے۔ میچ میں ان کی جانب سے لی گئی 5 وکٹوں کی ویڈیو پاکستان سپر لیگ کے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہے۔ اس پاکستانی باؤلر کی تیز گیند کو دیکھ کر شائقین بھی حیران ہیں۔ سوشل میڈیا پر مداح اب ان کا موازنہ عمران ملک اور شعیب اختر سے کر رہے ہیں۔

پاکستانی کرکٹ شائقین سمجھتے ہیں کہ انہیں اگلا شعیب اختر مل گیا ہے۔میچ کے حوالے سے بات کی جائے تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.5 اوورز میں 110 رنز ہی بنا سکی۔ دراصل احسان اللہ نے جان لیوا بولنگ کی جس کی وجہ سے مخالف ٹیم صرف 110 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ 5 وکٹوں پر احسان اللہ نے افتخار احمد، جیسن رائے، سرفراز احمد، عمر اکمل اور نسیم شاہ کی وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔ دوسری جانب ملتان سلطانز کی ٹیم 13.3 اوورز میں 1 وکٹ پر 111 رنز بنا کر میچ جیتنے میں کامیاب رہی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button