بین ریاستی خبریں

نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کے ملزم کو 20سال کی جیل

گلبرگہ 6نومبر ، 6نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ایک شخص جس نے تین سال قبل ایک نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا اسے 31اکتبور کو عدالت نے 20سال جیل کی سزا سنائی ہے۔ہفتہ کے دن اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر شانت ویر تپڑ کے جاری کردہ صحافتی بیان کے بموجب محمد رفیع عرف محمد رفیق نداف نے اتنور گاؤں تعلقہ افضل پور میں 28فبروری 2020کو ایک پرائیمری اسکول کی نابالغ طالبہ کا اغوا کیاتھا اور اس کی دیسائی کلور گاؤں میں اپنے رشتہ دار کے گھر لے جاکراس کی عصمت ریزی کی تھی۔

بعد ازاں یہ ملزم کی کو شولاپور، پونا اور شیردی لے گیا اور وہاں بھی اس نے اس کی عصمت ریزی کی۔کسی طرح یہ لڑکی اس شخص کی قید سیفرار ہوئی اور اپنیوطن واپس ہوکر والدین کو اس پر ہونے والے جنسی حملوں کے بارے میں واقف کروایا۔ جب والدین نے ایک شکایت داخل کی تو سرکل انسپیکٹر پولیس مہادیو پنچ مکھی نے معاملہ کی تحقیقات کیں اور مذکورہ بالا شخص کے خلاف فرد جرم عائد کیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج یمنپا بامنگی جنھوں نے دونوں طرفین کی بحث کی سماعت کی، انھوں نے گواہوں کو جانچ کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو 20سال کی جیل کی سزا سنائی اور 20.000روپیوں کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ جج موصوف نے لیگل سروس اتھارٹی کو ہدایت دی کہ متاثرہ لڑکی کو 5لاکھ روپیوں کا معاوضہ ادا کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button