قومی خبریں

2008 بنگلور سیریل بلاسٹ کیس: ملزم عبدالناصر مدنی کو راحت نہیں ، کیس ٹرانسفر کی درخواست سپریم کورٹ میں خارج

نئی دہلی ،یکم ؍اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)2008 کے بنگلورو سیریل دھماکہ معاملے کے مرکزی ملزم عبدالناصر مدنی کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی۔ سپریم کورٹ نے جمعہ کو بنگلور سے کیرالہ منتقل کرنے کی درخواست خارج کردی۔ دراصل مدنی کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل پرشانت بھوشن نے عدالت کو بتایا کہ بنگلورو میں نگرانی میں رہنے کے بجائے انہیں ان کی آبائی ریاست کیرالہ منتقل کیا جائے۔ مدنی کو کیرالا میں انہی شرطوں پر رکھا جا سکتا ہے۔

Join Urdu Duniya WhatsApp Group.

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کیرالہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے رہنما عبدالنذیر مدنی کو جو 2008 کے بنگلور کے سیریل بم دھماکوں میں مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں ان ایک خطرناک شخص قرار دیا تھا۔ عدالت نے یہ تبصرہ اپریل میں مدنی کی ایک درخواست کی سماعت کے دوران کیا۔ پی ڈی پی لیڈر نے کیرالہ جانے کی اجازت دینے اورمقدمے کی سماعت مکمل ہونے تک کیرالہ میں رہنے کی اجازت طلب کی تھی ۔

جولائی 2008 میں بنگلور کو ہلا دینے والے سیریل بم دھماکہ معاملے میں مدنی ملزم ہیں۔ اس واقعے میں دو افراد جاں بحق اور 20 دیگر زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button