اسپورٹس

2013 اسپاٹ فکسنگ پرسری سانت کا بڑا بیان

میں 10 لاکھ روپئے کے لیے میچ فکسنگ کیوں کروں گا؟

نئی دہلی ،28؍ ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)2013 میں اسپاٹ فکسنگ معاملے پر تیز گیند باز سری سانت نے اپنی خاموشی توڑدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں دس لاکھ روپئے کے لیے ایسا کیوں گا۔ سری سانت نے دس لاکھ روپئے کو معمولی رقم بتائے کہا کہ جب میں پارٹی کرتا ہوں تو دو ،دولاکھ روپئے کا بل آجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں لوگوں کی مدد کرتا رہتا ہوں، ایسی صورتحال میں ان سب کی دعاؤں کی وجہ سے میں بری ہو کر اس سے نکلنے میں کامیاب رہا ۔

Join Urdu Duniya WhatsApp Group.

واضح رہے کہ سال 2013 میں جب راجستھان رائلز کے کچھ کھلاڑیوں کے نام اسپاٹ فکسنگ میں آئے تو اس وقت کرکٹ کی دنیا میں سنسنی پھیل گئی۔ اس فکسنگ کے دوران جس کھلاڑی کا نام سب سے زیادہ زیر بحث رہااس میں فاسٹ بولر ایس سری سنت بھی شامل تھے۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد سری سنت پر کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ سری سنت پابندی کے بعد میدان میں واپس آئے ہیں، حالانکہ انہوں نے کیرالہ کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی حصہ لیا ہے۔

2013 میں پیش آنے والے واقعہ کو یاد کرتے ہوئے سری سنت نے کہا کہ میں نے ایرانی ٹرافی میں حصہ لیا اور افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے خود کو تیار کر رہا تھا۔ یہ سیریزستمبر 2013 کے مہینے میں منعقد ہونی تھی ۔ میری کوشش تھی کہ اس سیریز میں شرکت کروں۔ میں بڑی بڑی باتیں نہیں بنارہا ہوں، لیکن جب میں پارٹی کرتا تھا تو اس پارٹی کے بل ہی تقریبا 2 لاکھ روپئے آتے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button