الریاض:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)گذشتہ رات سعودی عرب میں رمضان مبارک کی 25 ویں شب کے موقع پر حرم مکی میں قیام اللیل (تہجد کی نماز) کی امامت کے دوران میں مسجد حرام کے امام و خطیب ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس پر دعاء قنوت پڑھتے ہوئے رقت طاری ہو گئی۔ شیخ السدیس مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے نگران اعلی بھی ہیں۔
فيديو | دعاء الشيخ عبدالرحمن السديس في صلاة التهجد بـ #المسجد_الحرام ليلة الـ 25 من #رمضان #الإخبارية pic.twitter.com/x8XyAY6GYG
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) May 7, 2021
پچیس ویں شب میں دعا شروع کرانے کے ساتھ ہی شیخ السدیس پر گریہ طاری ہو گیا اور وہ مسلسل روتے رہے۔
اس موقع پر طاق رات میں مسجد حرام میں موجود نمازیوں اور معتمرین نے روئے زمین کے مقدس ترین مقام پر روحانی فضاؤں میں عبادت انجام دی۔



