بین ریاستی خبریں

آئی آئی ٹی مدراس میں کورونا کے 25 نئے کیسز

چنئی،23؍اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ملک میں کورونا قہر شروع ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 2527 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جبکہ 33 افراد انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ واضح رہے کہ اب ہندوستان میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,30,54,952 ہو گئی ہے۔ جبکہ اب تک 5,22,149 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

نیز آئی آئی ٹی مدراس میں 25 نئے کورونا مریض سامنے آئے ہیں۔ واضح رہے کہ جمعہ کو آئی آئی ٹی میں زیر تعلیم 18 طلباء کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے۔ لیکن اب مزید 25 متاثر ہونے کے بعد کورونا کیسز کی کل تعداد 55 ہو گئی ہے۔

صحت کے سکریٹری ڈاکٹر جے رادھا کرشنن نے کہا کہ تمام لوگوں میں کورونا کی ہلکی علامات ہیں۔ جبکہ ایک یا دو افراد کو بخار ہے۔ اب تک 1420 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔ ان میں سے 55 لوگوں میں کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button