سرورققومی خبریں

26جنوری کسان ٹریکٹرپریڈ:عدالت نے کسان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ دہلی پولیس کو فراہم کرنے کو کہا

 

مارٹم

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)دہلی ہائی کورٹ نے جمعرات کے روز اتر پردیش پولیس کو ہدایت دی کہ وہ پریڈ کے دوران ٹریکٹر الٹ جانے سے ہلاک ہونے والے 25 سالہ کسان کی اصل ایکس رے پلیٹ اورپوسٹ مارٹم کا ویڈیو فراہم کرے۔جسٹس یوگیش کھنہ نے کہا کہ دونوں اصل دستاویزات 5 مارچ کی دوپہر 2 بجے دہلی پولیس آفیسر کے حوالے کردیں اور تفتیشی افسر اسے محفوظ جگہ پر رکھیں گے۔ہائی کورٹ نوریت سنگھ کے دادا ہردیپ سنگھ کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت کررہی تھی،

جس میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ نوریت کے ماتھے میں گولی لگی ہے۔ اس کا پوسٹ مارٹم اتر پردیش کے رام پور ڈسٹرکٹ اسپتال میں ہوا۔تاہم عدالت کے روبرو دہلی اور اتر پردیش کی پولیس نے دعوی کیا کہ نوریت کو گولی نہیں لگی۔

دہلی حکومت کے مستقل وکیل راہل مہرا نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے اتر پردیش پولیس سے اصل ایکسرے پلیٹ اور پوسٹ مارٹم ویڈیو فراہم کرنے کی درخواست کی تھی لیکن رام پور پولیس اور اسپتال کے عہدیداروں نے اسے عدالتی حکم کے بغیر دینے سے انکار کردیا۔ اترپردیش پولیس اور اسپتال کے سی ایم او کی جانب سے پیش ہوئے ایڈوکیٹ گرییما پرساد کہا کہ ان کے پاس ایکس رے کی رپورٹ نہیں ہے اور صرف ایکسرے پلیٹ اور پوسٹ مارٹم رپورٹ ہے،

جو انہوں نے دہلی پولیس کو جمع کرادیاہے۔دہلی پولیس نے اس سے قبل کہا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق حادثے کے دوران اس کے سر میں چوٹ لگنے سے اور ممکنہ طور پر سڑک حادثے کے سبب پیشانی اور سر میں چوٹ لگنے سے اس کی موت ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button