بین الاقوامی خبریں

سعودی عرب میں جاریہ ماہ کے اواخر سے کورونا ٹیکہ اندازی کا آغاز

اردو دنیا

سعودی الریاض : 12 دسمبر (آن لائین ڈیسک ) وزارت صحت کے سیکرٹری برائے امور صحت ڈاکٹر’ہانی جوخدار‘ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا ویکسین کا استعمال ماہ رواں کے آخرتک شروع کر دیا جائے گا۔
سعودی ٹی وی چینل ون سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرہانی نے مزید کہا کہ ’وزارت صحت اور سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کی منظوری ملنے کے بعد اس کی درآمد کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں‘۔ویکسین کی مملکت میں آمد کے ساتھ ہی اسے مریضوں کےٹیکہ اندازی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ اداروں نے ویکسین کی رجسٹریشن سے قبل تمام احتیاطی تدابیر کا بغور جائزہ لیا اور اس کے تجربات پر مبنی رپورٹیں بھی حاصل کی تھیں جن میں اس ویکسین کے بہترنتائج اور مرض میں اس کی افادیت واضح ہے۔
سعودی عرب میں ویکسینیشن کے عمل کے آغاز کے حوالے سے ڈاکٹر ’ہانی جوخدار‘ کا کہنا تھا کہ ’ویکسین کی رجسٹریشن کے بعد اب دوسرے مرحلے کی جانب بڑھ رہے ہیں جو اسے مملکت لانے کا ہے اس حوالے سے بھی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے تمام ترتیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
’توقع ہے کہ آئندہ چند دنوں میں ویکسین محفوظ طریقے سے مملکت پہنچ جائے گی جس کے بعد فوری طور پر اسے مریضوں کو لگانے کے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا، سال رواں کے اختتام سے قبل ویکیسینیشن کے عمل کا آغاز کر دیا جائیگا۔‘
دوسری جانب ’اخبار24 ‘ کے مطابق ماہرمتعدی امراض ڈاکٹر طارق الازرقی کا کہنا ہے کہ ’کورونا ویکسین سب سے پہلے انہیں دی جائے گی جن کی حالت نازک ہے 
انہوں نے مزید کہا ’امور صحت سے تعلق رکھنے والے جنہیں کووڈ کا مرض لاحق ہے کے علاوہ معمر افراد جو مختلف مہلک بیماریوں کا شکار ہیں بعدازاں عام شہریوں کو لگائی جائے گی 

متعلقہ خبریں

Back to top button