بین ریاستی خبریں

اروناچل پردیش میں کورونا کے 29 نئے مریضوں کی تصدیق

ایٹا نگر،07؍ جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اروناچل پردیش میں کورونا کے 29 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 55,436 ہوگئی ہے۔ نیز زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر 103 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے ایک سینئر افسر نے جمعہ کو یہ جانکاری دی۔

ریاستی نگرانی کے افسر لوبسانگ جامپا نے بتایا کہ متاثرہ پائے جانے والے 29 لوگوں میں سات انڈو تبتی بارڈر پولیس اہلکار اور پانچ لوگ جو گوا سے واپس آئے ہیں وہ بھی شامل ہیں۔ ریاست میں اب تک 55,051 لوگ کورونا صحت یاب سے ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی اور مرنے والوں کی تعداد 282 ہے۔ ریاست میں مریضوں کی صحت یابی کی شرح 99.30 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے لئے 12.07 لاکھ سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ انفیکشن کی شرح 6.30 فیصد ہے۔

ریاستی امیونائزیشن آفیسر ڈیمونگ پاڈونگ نے کہا کہ اب تک 14 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو کورونا کی ویکسین دی گئی ہے۔ اب تک 15 سال سے 18 سال کی عمر کے 12,119 نوجوانوں کو ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button