قومی خبریں

3 نئے زرعی قوانین کولے کرکانگریس ممبران پارلیمنٹ نے لوک سبھا میں کیاہنگامہ

3 نئے زرعی قوانین کولے کرکانگریس ممبران پارلیمنٹ نے لوک سبھا میں کیاہنگامہ

ممبران
     by Mukesh Aggarwal

نئی دہلی : (اردودنیا.اِن)لوک سبھا میں جمعہ کو کانگریس کے اراکین پارلیمنٹ نے متنازع 3 نئے زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے چیئر کے قریب نعرے لگائے۔ بجٹ اجلاس کے پہلے دن صدرجمہوریہ نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ سیشن سے خطاب کے فورا بعد ہی لوک سبھا کی میٹنگ کی۔

اس دوران صدر کے خطاب کی کاپی کوٹیبل پر رکھا گیا۔ ایوان زیریں کی میٹنگ کے دوران وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے مالی سال 2020-21 کے معاشی سروے کا دستاویز پیش کیا۔ قبل ازیں جے ڈی یو کے نومنتخب رکن پارلیمنٹ سنیل کمار نے ایوان کی رکنیت کا حلف لیا۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ایوان کے موجودہ ممبرسریش انگڑی اور 26 سابق ممبران کی موت کے بارے میں آگاہ کیا۔

جیسے ہی اسپیکر نے ٹیبل پر ضروری کاغذات رکھنے کی ہدایت دی کانگریس ممبران نے نشست کے قریب نعرے بازی شروع کردی۔ اس دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی ایوان میں موجود تھے۔ کانگریس کے ممبران نعرے لگارہے تھے کہ ’کالے قانون واپس لو،کسان پر ظلم بندکرو‘۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے ممبران سے کووڈ 19 کے رہنما اصولوں پر عمل کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایوان کے ذریعہ اس طرح کا پیغام دے سکتے ہیں، تاہم ممبران شور مچاتے رہے۔ ایوان میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ سمیت متعدد مرکزی وزراء موجود تھے۔ قابل ذکر ہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ سیشن میں کانگریس اور متعدد اپوزیشن پارٹیوں نے صدر کے خطاب کا بائیکاٹ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button