30 ہزار شائقین یومیہ اسٹیڈیم میں دیکھ سکیں گے میچ 8 فروری سے شروع ہوگاٹینس ٹورنامنٹ

ملبورن :(اردودنیا.اِن) آسٹریلیائی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 8 فروری سے شروع ہوگا۔ اس سے قبل وکٹوریہ کے ریاستی وزیر کھیل مارٹن پکولا کہہ چکے ہیں کہ ٹورنامنٹ کے دوران ایک دن میں 30 ہزار ناظرین کو اسٹیڈیم میں داخلہ دیا جائے گا۔
یہ اسٹیڈیم کے عام حاضرین کا 50فیصد ہوگا۔پاکولا کے مطابق ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے میں یعنی آخری 5 دن میں اسے 25 ہزار تک کم کیا جاسکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ناک آؤٹ کے دوران ایک دن میں کم میچ ہوں گے۔ پاکولا نے کہا کہ شائقین کے داخلے کی اجازت سے ٹینس کے اس سب سے بڑے ایونٹ کو زیادہ فروغ ملے گا۔
پاکولا نے بتایا کہ ٹورنامنٹ 14 دن تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ کے 14 دن میں کل 3 لاکھ 90 ہزار افراد ملبورن پارک میں داخلہ حاصل کریں گے۔ جو گزشتہ تین سالوں کا اوسطا 50فیصد ہوگا۔ یہ گزشتہ کچھ سالوں کے ٹورنامنٹ کی طرح نہیں ہوگا ،
لیکن ناظرین ضرور اس سے لطف اندوز ہوں گے۔ پاکولا نے کہا کہ وکٹوریہ اسٹیٹ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ گزشتہ 24 دنوں میں ریاست میں کوئی کورونا کیس نہیں پایا گیا ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم نے دوسرا کورونا ٹیسٹ پاس کیا، اسٹوکس ، آرچر ، برنس نے پریکٹس شروع کی



