بین ریاستی خبریں

’300 یونٹ بجلی مفت دیں گے‘: اروند کیجریوال نے کیا اتراکھنڈ میں انتخابی وعدہ

نئی دہلی،11؍جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتراکھنڈ انتخابات کے پیش نظر اعلان کیا ہے کہ اگر 2022 میں اتراکھنڈ میں آپ کی حکومت بنی تو ہر خاندان کو 300 یونٹ تک مفت بجلی دی جائے گی۔ کیجریوال نے کہاکہ کسانوں کو مفت بجلی دی جائے گی اور پرانے بل معاف کردیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایک نئی شروعات ہوگی۔ ریاست میں بجلی کی کٹوتی نہیں ہوگی، جیساکہ دہلی میں ہوا ہے۔

اروند کیجریوال نے دہرادون میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جس طرح گندم کے دانے چکی میں پستے ہیں ، اسی طرح اتراکھنڈ کے عوام دو پارٹیوں کے مابین پس رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکمران جماعت کے پاس وزیر اعلی ہی نہیں ہے۔ وہ کسی ایک کوبناتے ہیں، پھر کچھ دن بعد معلوم ہوتا ہے کہ یہ تو بیکار ہے، پھر وہ اسے تبدیل کردیتے ہیں۔

کجریوال نے کہا کہ اتراکھنڈ کے #عوام کی ترقی کے بارے میں کون سوچے گا؟ کیا ان دونوں جماعتوں میں سے کسی کو بھی #اتراکھنڈ کے عوام، اتراکھنڈ کی ترقی، اتراکھنڈ کے عوام کی پرواہ ہے؟انہوں نے مزید کہا کہ یہ دونوں جماعتیں صرف کرسی کے لئے لڑ رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج اتنی مہنگائی ہوچکی ہے کہ عام آدمی کو اپنا گھر چلانے میں مشکل پیش آرہی ہے۔

کسی بھی خاندان میں جاو، سب سے زیادہ پریشان خواتین ہیں کیونکہ مرد کماکراپنے گھر ماں، بہن، بیوی کودیتا ہے۔ خواتین کو پورے مہینے کے اخراجات چلانے پڑتے ہیں۔ملک میں مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے اور اخراجات بڑھ رہے ہیں لیکن آمدنی میں اضافہ نہیں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتراکھنڈ، جو خود بجلی بناتا ہے اور دوسری ریاستوں کو بجلی فروخت کرتا ہے، پھر اتراکھنڈ کے لوگوں کو اتنی مہنگی بجلی کیوں ملتی ہے؟

کجریوال نے پوچھاکہ کیا کسی حکومت یا پارٹی نے اتراکھنڈ کے عوام کو مفت بجلی یا سستی بجلی دینے کے لیے سوچا ہے؟ انہوں نے کہاکہ جب ٹہری ڈیم بنایا گیا تھا، تو جن لوگوں کی زمین لی گئی تھی، ان سے وعدہ کیا گیا تھا کہ آپ کو بلا بجلی مفت ملے گی۔ لیکن یہ کیوں نہیں دی گئی ؟ #کیجریوال نے کہاکہ 4،5 دن پہلے میں نے ٹی وی پر دیکھا تھا کہ اتراکھنڈ کے #وزیر بجلی نے اعلان کیا تھا کہ ہم 100 یونٹ بجلی مفت دیں گے اور 100 سے 200 یونٹ بجلی نصف قیمت پر دیں گے، لیکن انتخابات سے 6 ماہ قبل یہ وعدہ کررہے ہیں ۔

یہ اپنے وعدے پر قائم رہیں گے یا نہیں؟ انہوں نے کہاکہ ان کے ایک رہنما نے 15 لاکھ کے وعدے پر کہا تھا کہ یہ ایک جملہ ہوتاہے۔ ایسی صورت میں 24 گھنٹوں میں میرا شک صاف ہوگیا، جب یہاں کے وزیر اعلی نے کہا کہ ایسی کوئی تجویز نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ نے خود ہی کہہ دیا کہ یہ انتخابی جملہ تھا، ہم بجلی مفت نہیں کر پائیں گے۔کیجریوال نے کہاکہ اتراکھنڈ کے بہت سارے لوگ دہلی میں رہتے ہیں۔

مجھے لگتا ہے کہ دہلی کا اتراکھنڈ کے ہر ایک خاندان سے یقینی طور پر کچھ نہ کچھ تعلق ضرور ہے۔ جو کام 70 سالوں میں تمام #پارٹیاں مل کر نہیں کرسکیں وہ کام #عام آدمی #پارٹی #دہلی میں کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button