تلنگانہ کی خبریں

وزیر اعظم تخلیق روزگار اسکیم

کریم نگر

کریم نگر:(ای میل) وزیر اعظم تخلیق روزگار اسکیم
کے مؤثر انعقاد کی ، ضلع کلکٹر کریم نگر ششانکا کی ہدایت ۔ بروز پیر ضلع کلکٹر ششانکا نےPMEGP SCHEME
کے متعلقہ امور بینکروں , سرپنچوں کے ہمراہ جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے وزیر اعظم تخلیق روزگار اسکیم کے مؤثر انعقادکیلئے ضلع انڈسٹری مرکز , اسسٹنٹ ڈائرکٹر , ریجنل آفیسرس کو تجاویزات پیش کرتے ہوئے ہدایات جاری کئے ۔ درخواست گذاروں کیلئے کم از کم ہفتہ میں ایک دن آگہی پروگرام کا انعقاد کیا جائے اور اس اسکیم کے متعلقہ شعو بیداری عمل میں لائی جائے اوراس اسکیم سے استفادہ کرچکے افراد کے ذریعہ انفرادی تجربات بیان کروائے جائیں۔ اس اسکیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے عہدیداران کو بڑے پیمانے پر تشہیر کرنے اقدامات کی ہدایت دی۔ اجلاس میں جنرل مینیجر ڈی آئی سی نوین کمار , اسسٹنٹ   ڈائرکٹر KVIC ہری , سنتوش ریجنل آفیسر KVIB , وینکٹیشورلو ایڈیشنل پی ڈی DRDO، ڈائرکٹر RSETI دتہ ترییہ , ای ڈی  کارپوریشن و دیگر عہدیداران نے شرکت کی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button