بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

دہلی: خاتون نے 73 سالہ مکان مالک پر لگایا ریپ کا الزام ، مقدمہ درج : پولیس

نئی دہلی،26؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) #دہلی میں ایک 35 سالہ #خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اس کے ساتھ 73 سالہ مکان #مالک نے #ریپ کیا اور اس کی #نابالغ #لڑکی کو مالک مکان کے بیٹے نے چھیڑا۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے تاہم کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے کیونکہ تحقیقات جاری ہے۔ یہ خاتون صرف تین ماہ قبل اس کرائے کے مکان میں شفٹ ہوئی تھی۔سینئر پولیس افسر پرویندر سنگھ نے بتایا کہ منگل کو ہمیں ایک پی سی آر کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ مالک مکان نے ایک خاتون اور اس کی بیٹی کے ساتھ #عصمت دری کی ہے۔
اس کے بعد پولیس خاتون اور اس کی نابالغ بیٹی کو اسپتال لے گئی اور اس کا میڈیکل کرایا۔ خاتون نے اپنی شکایت میں الزام لگایا ہے کہ منگل کی شام جب وہ اپنے گھر کی پہلی منزل پر تھی، مکان مالک وہاں آیا اور اس کے ساتھ عصمت دری کی۔ اس کے بعد جب اس کی 12 سالہ بیٹی گھر پر اکیلی تھی تومالک مکان کا بیٹا وہاں آیا اور اس کے ساتھ عصمت دری کی۔پولیس نے بتایا کہ خاتون کے بیان کی بنیاد پر تعزیرات ہند کی دفعات 376 (عصمت دری کی سزا)، 506 (مجرمانہ دھمکی کی سزا) اور پاکسوایکٹ کی دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ ہم شکایت کنندہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کر رہے ہیں اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button