بین الاقوامی خبریں

350 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتا ر سے چلنے والی نئی قسم کی فو شینگ بلٹ ٹرین

آن لائین ڈٰیسک

چین (بیجنگ):حا ل ہی میں ، 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والی CR300 فو شینگ بلٹ ٹرین تکمیل کے بعد چین کی مختلف ریلوے لائنز پر چلائی جائیں گی۔اب تک 160 سے350 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تمام فو شینگ بلٹ ٹرینوں کو استعمال کیا جا رہا ہے جو کہ چین کی ریلوے ٹیکنالوجی میں جدت کے اہم اقدامات کی مثال ہیں۔160 سے 350 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتا ر سے چلنے والی نئی قسم کی فو شینگ بلٹ ٹرین استعمال کی جانے لگی ہیں۔چائنہ ریلوے گروپ کے متعلقہ شعبے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ” تیرہویں پنچ سالہ منصوبے” کے دوران چائنہ ریلوے گروپ کی قیادت میں چین کے متعلقہ کاروباری ادارے، یونیورسٹیز اورتحقیقی اداروں نے تیز رفتار ریل کے کلیدی سامان کے شعبے میں تکنیکی جدت کاری کا آغاز کیا اور مرحلہ وارکامیابیاں حاصل کیں انہوں نے بتایا کہ قومی ریلوے فو شینگ بلٹ ٹرینوں کے 1036 گروپس سے لیس ہے ،جنہوں نے تراسی کروڑ ساٹھ لاکھ کلومیٹر طویل سفر طے کیے ہیں اور ان کے ذریعے بیاسی کروڑ ستر لاکھ مسافروں کی آمدورفت ہوئی ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ 2021 میں فو شینگ بلٹ ٹرین چین کے تمام صوبوں میں چلے گی اور تمام تر علاقوں میں سفری سہولیات کو آسان بنائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button