قومی خبریں

ہندوستان میں کورونا کے 38164 نئے کیسز، 499 اموات

نئی دہلی،19؍جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)گذشتہ کئی دنوں سے ہندوستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز برقرار ہیں۔ ہر روز تقریبا 40 ہزار نئے کیسزدرج کیے جارہے ہیں۔ اس کے ساتھ کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ پیر کو مرکزی وزارت #صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38164 نئے کیسز #رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ 499 #مریض اپنی #زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

#کورونا کی وجہ سے مجموعی طور پر 414108 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ ہندوستان میں #انفیکشن کے کل کیسز31144229 پہنچ چکے ہیں۔ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران38660 مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں، جبکہ اب تک مجموعی طور پر 30308456 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نئے کیسوں کے مقابلے میں صحت یاب #مریضوں کی تعداد اب بھی زیادہ ہے۔

جس کی وجہ سے فعال کیسزمیں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس وقت ملک میں 421665 افراد زیر علاج ہیں، جو کل کیسز کا 1.35 فیصد ہے۔ صحت یابی کی شرح 97.32 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button