
نئی دہلی،08؍جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہندوستان میں ایک دن میں کورونا کے 45892 نئے کیس رپورٹ ہوئے، ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 30709557 ہوگئی ہے۔ زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 55 دن کی کمی کے بعدآج اس میں معمولی اضافہ ہوا اور اب ملک میں 460704 افراد زیرعلاج ہیں۔جمعرات کو صبح آٹھ بجے مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں مزید817 افراد کی صحت یاب کے بعد شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 405028 ہوگئی ہے۔
ابھی 460704 افراد زیرعلاج ہیں، جو کل کیسز کا 1.50 فیصد ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 784 کا اضافہ ہوا ہے۔ صحت یابی کی شرح 97.18 فیصد ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق کورونا کیلئے اب تک مجموعی طور پر 425225897 نمونوں کی جانچ ہوچکی ہے، جن میں سے بدھ کے روز 1893800 نمونوں کی جانچ کی گئی۔



