بین الاقوامی خبریں

مرحوم یاسرعرفات کی برسی پر فلسطینی ریلی پر اسرائیلی فوج کا تشدد،46 زخمی

رملہ ،12نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مرحوم فلسطینی لیڈر یاسرعرفات کی ویں برسی کے موقعے پر مقبوضہ مغرب کنارے کے وسطی شہر رملہ البیرہ میں نکالی جانے والی ایک ریلی پر قابض اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 46 فلسطینی زخمی ہوگئے جب کہ درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

ہلال احمر سوسائٹی نے رپورٹ میں بتایا کہ اس کے عملے نے آنسو گیس سے 26 اور ربڑ کی گولیوں سے 14 زخمیوں کا علاج کیا۔ ان میں سے بعض کو شدید نوعیت کی چوٹیں آئی تھیں جس پر انہیں رام اللہ کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرنے، منتشر ہونے اور دیگر کی وجہ سے 6 چوٹیں ریکارڈ کی گئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق قابض فوج نے درجنوں نوجوانوں پر ربڑ کی کودھاتی گولیاں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی، جو بیت ایل یہودی بستی کی طرف مارچ کر رہے تھے۔ قابض فوجیوں نے مظاہرین کو گھیرے میں لے کر ان پر گھات لگا کر شیلنگ کی اوران میں سے متعدد کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button