
5 روپے میں کھانا کھلائے گی ممتا سرکار: چاول، دال اور انڈاسمیت کئی چیزیں تھالی میں ہوں گی
5 روپے میں کھانا کھلائے گی ممتا سرکار: چاول، دال اور انڈاسمیت کئی چیزیں تھالی میں ہوں گی

کولکاتہ: (اردودنیا.اِن)مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے قبل وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ریاست کو 5 روپے میں کھانا کھلانے کا منصوبہ شروع کیا۔ اس اسکیم کا نام ’ماں‘ رکھا گیا ہے، جو ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے نعرے ’ما ںمٹی منوش‘ سے لیا گیا ہے۔ وزیراعلی ممتا بنرجی نے آج کولکاتہ میں اس منصوبے کا آغاز کیا۔
’ماں‘ اسکیم کے تحت غریب لوگوں کو چاول، دال، سبزی اور انڈے کا سالن 5 روپے کی پلیٹ میں پیش کی جائے گا۔ سیلف ہیلپ گروپس ان کچن کو چلائیں گے اور وہ روزانہ 1 بجے سے شام 3 بجے تک کھلے رہیں گے۔ اس اسکیم کو آہستہ آہستہ مغربی بنگال کے دوسرے شہروں میں بھی بڑھایا جائے گا۔ ریاستی حکومت نے پہلے ہی اس منصوبے کے بجٹ میں روپے مختص کیا ہے۔ اس سے قبل ٹی ایم سی نے لاک ڈاؤن کے دوران کورونا سے متاثرہ تارکین وطن مزدوروں کے لئے ’دیدر رناگھڑ یعنی ممتا کی رسوئی‘ شروع کیا تھا۔
بتادیں کہ مغربی بنگال میں اس سال اپریل سے مئی میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ ایسی صورتحال میں ہر پارٹی ووٹرز کو خوش کرنے کے لئے اپنا اپنا کام کررہی ہے۔ اس بار بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی بھی زور و شور سے انتخابی میدان میں ہے اور عوام سے کئی بڑے وعدے کررہی ہے۔ ساتھ ہی بنگال کی انتخابی جنگ میں کانگریس اور بائیں بازو کا اتحاد بھی خود کو مضبوط قرار دے رہا ہے۔



