بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

بنگلورو پولیس نے اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں ایک خاتون سمیت 5 بنگلہ دیشیوں کو گرفتار کیا واقعے کی ویڈیوہوئی تھی وائرل

بنگلورو:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعدبنگلوروپولیس نے ایک خاتون سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پہلے مانا جارہا تھا کہ یہ ویڈیو آسام کی ہے۔ آسام پولیس نے بھی لوگوں سے معلومات کے لئے اپیل کی، جس کے بعد جمعرات کی شام بنگلور پولیس کو خبر مل گئی اور ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس معاملے میں پانچ غیر قانونی بنگلہ دیشیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

کل اس واقعے کی شرمناک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی تھی۔بنگلورو پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ویڈیو کلپ کی بنیاد پر بنگلورو سٹی پولیس نے ایک خاتون سمیت پانچ ملزمان کو فوری طور پر تلاش کیا اور انہیں گرفتار کرلیا۔ ویڈیو میں یہ لوگ خاتون کے ساتھ عصمت دری اور ہراساں کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

پولیس نے یہ بھی کہا کہ متاثرہ لڑکی فی الحال ہمسایہ ریاست میں ہے اور پولیس اسے تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ متاثرہ لڑکی کو تفتیش میں شامل کیا جاسکے۔متاثرہ خود بھی بنگلہ دیشی ہے اور اسے انسانی اسمگلنگ کرکے لایا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ تمام ملزمان کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے اور یہ واقعہ معاشی لین دین کے تنازعہ پر پیش آیا ہے۔ اس سے قبل مرکزی وزیر کیرن رججو نے تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں کی پولیس کو بھی اس میں شامل ہونے کو کہا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button