جرائم و حادثات

50لاکھ روپے اوراسلحہ کے ساتھ 4شراب کاروباری گرفتار

 

مظفرپور(اردودنیا.اِن)پولیس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے ۔تقریباً پچاس لاکھ روپئے کی ، کئی ہتھیار ، گولی اور میگزین سمیت چار کاروباریوں کو گرفتار کیاگیا۔مظفرپور پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ غیرقانونی شراب کے کاروباری اور اسٹورسے متعلق کرجا تھانہ کے تحت گائوں رسول پور واقع وریندر کمار ولد آنجہانی کالیکا ٹھاکر کے گھر پر اوررسول پورکے ہی راہل کمار ولد کملیش ٹھاکر کے یہاں شراب کاروباریوں کا جم گھٹ لگاہواہے ۔

یہ لوگ کسی بڑی ڈیل کیلئے میٹنگ کررہے تھے ۔فوراً کارروائی کرتے ہوئے راجیش شرما،ڈی ایس پی سریا ،انسپکٹرستندر کمار مشرا،وی کے یادو، اے ایس آئی کرجاتھانہ اور اے ایل ٹی ایف کی ٹیم نے مشترکہ طور سے چھاپہ ماری کی ۔

چھاپہ ماری کے دوران چار کاروباریوں کوتقریباً پچاس لاکھ روپیہ ،ایک دیسی رائفل،دوپستول، تین میگزین،دو زندہ کارتوس سمیت 26لیٹر کے ساتھ4کاروباریوں کوگرفتارکیاگیا۔ سختی کے ساتھ پوچھ گچھ کرنے کے دوران جرائم پیشوں نے بتایاکہ وہ پہلے بھی شراب کے معاملے میں جیل جاچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button