
جمشید پور(اردودنیا.اِن) استاد اور شاگردہ کے مقدس رشتے کو تار تار کر دینے والاایک شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے جس کے مطابق برمانس بی پی ایم اسکول میں پارہ ٹیچر کے طور پر کام کرنے والے 50 سالہ استاد اپنی آٹھ سالہ طالبہ کو اپنی ہوس کا کئی دنوں سے نشانہ بنا رہے تھے آج جب ٹیوشن کے بعد اس نے پھر اپنی حرکت دہرائی تو بچی کے صبر کا باندھ ٹوٹ گیا اور گھر پہنچنے کے بعد اس نے اپنی ماں کو رو رو کر ساری بات بتائی جس کے بعد معاملہ بستی والوں تک پہنچا لوگوں نے ٹیچر کو پکڑ کر اس کی جم کر پٹائی کی اور پھر پولیس کے حوالے کردیا بچی درجہ چہارم کی طالبہ ہے۔



