بین ریاستی خبریں

ہریانہ میں بلیک فنگس سے 50 لوگوں کی موت، 650 مریضوں کاچل رہاہے علاج

چنڈی گڑھ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے اتوار کے روز کہا کہ ریاست میں بلیک فنگس کی وجہ سے اب تک 50 افراد کی موت ہوچکی ہے، جبکہ 650 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔کھٹر نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایاکہ ہریانہ میں اب تک بلیک فنگس کے 750 سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں، 58 صحت مند ہوگئے جبکہ 50 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 650 مریض زیر علاج ہیں۔

ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت بلیک فنگس کے علاج میں استعمال ہونے والے انجکشن خرید رہی ہے جبکہ اس کا ذخیرہ بہت کم ہے اور اسے سرکاری اسپتالوں میں استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں انجکشن کے 6000 شیشیاں ملی ہیں، ہمیں اگلے دو دن میں مزید 2 ہزار شیشیاں ملیں گی جبکہ ہم نے 5 ہزار مزید شیشیوں کا آرڈر دیا ہے۔

اس سے قبل جمعرات کے روز وزیر صحت انیل وج نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ بلیک فنگس سے متاثرہ مریضوں میں سے 20 سے 75 فیصد مریضوں کے علاج کے لئے ریاست کے تمام سرکاری میڈیکل کالجوں میں بستروں کی تعداد میں اضافہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button