نئی دہلی، 7 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی ہائی کورٹ نے 5جی وائرلیس نیٹ ورک ٹیکنالوجی کو چیلنج کرنے والے معاملے میں قانونی عمل کو غلط استعمال کرنے پر بدھ کے روز بالی ووڈ #اداکارہ #جوہی #چاولہ اور دو دیگر افراد پرلگایاگیا 20 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کیلئے ایک ہفتے کاوقت دیا ہے۔جسٹس جے آر مڈھا نے کہاکہ قانونی چارہ جوئی کے برتاؤ سے #عدالت حیران ہے۔انہوں نے کہا کہ چاولہ اور دیگر عزت سے رقم جمع کروانے تک پر راضی نہیں ہیں۔
جج اداکارہ کے ذریعہ دائر تین درخواستوں پر سماعت کر رہا تھا۔ ان میں عدالتی فیس کی واپسی، جرمانے میں چھوٹ اور فیصلے میں’خارج‘لفظ کوقبول نہیں کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔چاولہ کی طرف سے پیش ہوئے سینئر ایڈوکیٹ میت ملہوترا نے جرمانے کی ادائیگی کے لئے ایک ہفتہ کا وقت مانگا، اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے عدالت نے #سماعت 12 جولائی تک ملتوی کردی۔قابل ذکرہے کہ 4 جون کو دہلی ہائی کورٹ نے 5 جی وائرلیس نیٹ ورک ٹکنالوجی کو چیلنج کرنے والی چاولہ کی درخواست کو مسترد کردیا تھا اور اس پر اور شریک درخواست گزاروں پر 20 لاکھ روپے #جرمانہ عائد کیا تھا۔



