قومی خبریں
چھ مبینہ دہشت گرد گرفتار ،دو نے پاکستان میں لی تھی ٹریننگ:دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کادعویٰ
نئی دہلی، 14 ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی پولیس نے6 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان میں سے دو نے پاکستان میں ٹریننگ لی تھی۔ دہلی #پولیس کے #اسپیشل سیل نے ان دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔ اسپیشل سیل کو یہ اطلاع ملی تھی کہ #پاکستان کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ کے لوگ دہلی اور قریبی علاقوں میں دھماکہ کرنا چاہتے ہیں اور ان کا ہدف پرہجوم مقامات ہیں۔
معلومات کے مطابق دہلی سے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یوپی اور #راجستھان سے چار کو گرفتار کیا گیا ہے۔ڈی سی پی اسپیشل سیل پرمود کمار کشواہا نے کہاکہ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے پاکستان کی حمایت یافتہ دہشت گرد موڈو کو پکڑ لیا ہے،2 نے #پاکستان سے #ٹریننگ لی تھی۔ دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔



