بین الاقوامی خبریں

سوشل میڈیا کے ذریعے عطیات مہم پر 6 ماہ قید، ایک لاکھ درہم جرمانہ

ابوظہبی،30مارچ :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ابوظبی پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعے عطیات جمع کرنے سے خبردار کرتے ہوئے اسے قابل سزا جرم قرار دیا ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق ابوظبی پولیس نے کہا ہے کہ ’رمضان المبارک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بہت سے لوگ سوشل میڈیا کے ذریعہ غیر قانونی طور پر عطیات مہم چلاتے ہیں۔

غریب ممالک میں روزہ افطار کروانا، یتیموں کی کفالت کرنا، بیواؤں کی مدد کرنا، مساجد تعمیر کرنا اور مدارس چلانے کے لئے مہمات چلانا، یہ سب غیر قانونی ہے۔ابوظبی پولیس نے کہا ہے کہ ’عطیات مہم کی یہ تمام صورتیں گداگری میں شمار ہوتی ہیں جن پر کم سے کم سے 6 ماہ قید اور زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ درہم تک جرمانہ ہوگا۔

ابوظبی پولیس نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو اس طرح کی اپیلوں سے ہوشیار رہنے اور ان کے ساتھ تعاون نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button