مغربی بنگال،03؍ جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) مغربی بنگال میں کورونا انفیکشن تیزی سے لوگوں کو اپنی زدمیں لے رہا ہے۔ ڈاکٹرز اور نرسیں جنہوں نے ویکسی نیشن کی دونوں خوراکیں لی ہیں وہ بھی کورونا کے خطرے سے دوچار ہیں۔
کولکاتہ کے این آر ایس اسپتال میں 70 ڈاکٹر اور نرسیں کورونا سے متاثر پائی گئی ہیں۔معلومات کے مطابق کولکاتہ ایئرپورٹ پر دو سویڈن کے مسافر کورونا سے متاثر پائے گئے، جس کے بعد انہیں بیلیاگھاٹ آئی ڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ نیز اسپتال میں 12 ڈاکٹر اور نرسیں بھی کورونا سے متاثر پائی گئی ہیں۔
ریاست میں کورونا کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔
روزانہ کورونا کے ہزاروں کیسز درج ہو رہے ہیں، جس کے بعد ریاستی حکومت نے پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ریاست بھر میں اسکول، کالج، یونیورسٹیاں بند کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ دہلی، ممبئی کے بعد کولکاتہ میں بھی کورونا کی وجہ سے حالات تیزی سے خراب ہوئے ہیں۔ یہاں 5 دنوں میں 10 گنا کیسز سامنے آئے۔ لوگوں کی اس لاپرواہی پر قابو پانے اور کورونا پر قابو پانے کے لیے ریاستی حکومت نے کئی سخت ہدایات جاری کی ہیں۔
مغربی بنگال کی حکومت نے بھی شادیوں اور جنازوں کے لیے جمع ہونے والے ہجوم کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔ نیزپوری ریاست میں جم، فٹنس سینٹر، وکٹوریہ میموریل کو ایک بار پھر بند کر دیا گیا ہے۔
صرف ضروری خدمات کو رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک رعایت دی جائے گی۔نیز 5 جنوری سے دہلی اور ممبئی سے طیاروں کی گھریلو پرواز وں پر پابندی ہوگی۔



