بین الاقوامی خبریںسرورق

یومیہ 70 ہزار افراد عمرہ کر رہے ہیں،کورونا کا کوئی کیس نہیں ہوا:سعودی وزارت حج

ریاض، 4اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سعودی وزارت حج و عمرہ کے ترجمان ہشام سعید نے حرم مکی شریف میں گنجائش کو بڑھانے سے متعلق منصوبوں اور طریقوں کا جائزہ لیا۔ اتوار کے روز ایک پریس کانفرنس میں ترجمان نے کہا کہ کورونا کی وبا کے آغاز کے بعد محفوظ عمرہ ماڈل کے نافذ کیے جانے پر ایک دن میں 6 ہزار معتمرین کا استقبال کیا جا رہا تھا۔ اس کے بعد اس تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جاتا رہا اور اس وقت ایک دن میں 70 ہزار سے زیادہ افراد عمرہ ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت میں شریک تمام اداروں کے ساتھ رابطہ کاری سے مذکورہ تعداد کو بڑھانے کے لیے منصوبے تیار کیے گئے ہیں۔ہشام سعید کے مطابق معتمرین میں اب تک کرونا وائرس کا کوئی ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ گذشتہ ماہ سعودی عرب کے بیرون سے آنے والے معتمرین کے لیے 21 ہزار ویزے جاری ہوئے۔

یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مملکت کے بیرون سے آنے والوں کی جانب سے ویزوں کے حصول کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ ہشام نے بتایا کہ محفوظ عمرہ ماڈل کے نافذ ہونے کے بعد اب تک تقریباً 1کروڑ معتمرین کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت دی گئی۔ ان میں سعودی شہری ، غیر ملکی مقیمین اور مملکت کے بیرون سے آنے والے معتمر شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button