
تلنگانہ: (اردودنیا.اِن)ریاست میں کورونا کے بڑھتے قہر میں سرکاری دواخانوں میں بہتر علاج کو یقینی بنانے وزیراعلیٰ کے سی آر نے 114 دواخانوں میں 755 طبی عملے کے تقررات کو منظوری دی ہے ۔ 755 طبی عملہ میں 144 ڈاکٹرس 527 نرسیس اور 84 لیاب ٹیکنیشن شامل ہیں ۔
تقررات سے سرکاری خزانہ پر 9.02 کروڑ کا بوجھ آئے گا ۔ چیف منسٹر نے ضلع کلکٹرس کو ہدایات دی ہے کہ ہنگامی حالات کے پیش نظر خصوصی مہم کے تحت انٹرویوز کا اہتمام کریں اور 5 دن میں تقررات مکمل کرلیں ۔ واضح رہے کہ کورونا کیس میں اضافہ کے بعد سے سرکاری دواخانوں میں ڈاکٹرس و طبی عملہ کی کمی کی شکایت کے بعد نئے تقررات کا فیصلہ کیا گیا ۔ 114 دواخانے تمام اضلاع پر محیط ہیں ۔



