و زیراعظم چین اورپاکستان جا سکتے ہیں،مگرکچھ فاصلہ پرکسانوں سے نہیں مل سکتے :پرینکاگاندھی

بجنور:(اردودنیا.اِن)کانگریس کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا آج بجنور پہنچیں۔ انہوں نے یہاں چاند پور کے رام لیلا گرائونڈ میں منعقدہ مہاپنچایت میں وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا۔ پرینکا نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے ایسا کوئی ملک نہیں چھوڑا جہاں وہ نہ گئے ہوں۔ مودی چین اور پاکستان جاسکتے ہیں ،
لیکن گھر سے چند کلومیٹر دور دہلی بارڈر پر بیٹھے کسانوں سے نہیں مل سکتے ہیں۔ پرینکا نے مزید کہا کہ مودی نے کسانوں کے احتجاج کرنے والوں کو ایک نیا نام دیا ہے، یہ انتہائی افسوسناک ہے۔ 200 سے زیادہ کسانوں نے جانیں گنوائی ہے ، لیکن پی ایم مودی محب وطن اور غدارمیں پہچان نہیں کرسکے۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ میں شہید کے اہل خانہ کی بیٹی ہوں،مودی جی کسان آپ کے دروازے پر کھڑے ہیں ، اس کا بیٹا ملک کی سرحد پر کھڑا ہے، آپ کو تحریک کار کسانوں کے لئے ”نیالفظ ” وضع کرکے ان کی توہین کا کوئی حق نہیں ہے۔
خیال رہے کہ یہ پرینکا گاندھی کا چھ دن میں مغربی یوپی کا دوسرا دورہ تھا۔پرینکاگاندھی نے اپنی تقریر میں کہا کہ آپ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو دو باریہی سوچ کر جتایا تھا کہ وہ کچھ کام کریں گے۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کسانوں اور چھوٹے تاجروں کے لئے انتخابات میں بڑی بڑی باتیں کی، بے روزگاری کی بات کی۔ لیکن کیا ہوا؟
حقیقت یہ ہے کہ ان کے دورِ اقتدآر میں کچھ نہیں ہوا۔ آپ بتائیں ، کیا آپ کی کمائی دوگنی ہوگئی ؟ کیا 2017 سے گنے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے؟ آپ تمام کسان گنا کسان ہیں۔ پورے ملک کے گنے کے کسانوں کا 15000 کروڑ روپے بقایا ہے۔
وہ ایسے وزیر اعظم ہیں کہ آج تک انہوں نے آپ کے واجبات ادا نہیں کیے۔ انہوں نے (مودی) نے دنیا بھر میں سفر کرنے کے لئے 2 ہوائی جہاز خریدے ہیں، جن کی لاگت 16 ہزار کروڑ ہے۔ دہلی میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت بنانے کا منصوبہ ہے۔ لیکن حکومت کے پاس کسان کے واجبات کی ادائیگی کے لئے رقم نہیں ہے۔ پرینکا گاندھی نے کسانوں کی موت پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔اس مہاپنچایت کا انعقاد ’جے جوان-جے کسان’ مہم کے تحت کیا جارہا ہے۔
کانگریس نے زرعی قوانین کے خلاف اپنی مہم کے ایک حصے کے طور پر ریاست کے 27 اضلاع میں ایک مہاپنچایت منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کی شروعات سہارنپور میں ہوئی۔ پرینکا گاندھی نے پہلے سہارن پور ، پھر سنگم نگری الٰہ آ باد میں پوجا اور سافٹ ہندوتوا کے ذریعہ بی جے پی پر نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ 9 فروری کو پرینکا سہارنپور گئی تھیں۔



