بین ریاستی خبریں

8 ہزارسے زائدلوگ پونزی اسکیم فراڈ کے شکار

رئیل اسٹیٹ کے نام سے 23؍کروڑ روپیہ کی دھوکہ دہی

ممبئی:26/ڈسمبر(اردودنیانیوز) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے مہاراشٹرمیں رئیل اسٹیٹ کاکاروبار کرنے والے دھوکہ بازوں کے ایک ریاکٹ کاپردہ فاش کرنے کادعوی کیاہے۔میڈیاخبروں کے مطابق ایگری گولڈگروپ کمپنی کے تین عہدہ داروں کوگرفتارکیاگیاہے ۔جن پرریاست کے 8,688لوگوں کے ساتھ تقریباً 24کروڑ روپیہ کی دھوکہ دہی کاالزام ہے۔

تفصیلات کے مطابق دھوکہ بازوں کے خلاف آندھراپردیش، تلنگا نہ اورکرناٹک میں ایف آئی آر درج ہے۔تحقیقات کی رپورٹ کے مطابق ایگری گولڈگروپ کمپنی لوگوں کورئیل اسٹیٹ اسکیم میں سرمایہ کاری کا لالچ دیتے ہوئے رقم راست ڈپازٹ کرنے یاکمپنی کے نمائندہ ایجنٹوں کے ذریعہ جمع کرنے کی صلاح دیاکرتی تھی جبکہ اراضی کی مارکیٹ شرح،پتہ اورضروری سرکاری معاملات کااسکیم میں کوئی ذکرنہیں ہوتاتھا۔تفتیشی ذرائع کے مطابق یہ ایک مکمل غیرقانونی،غیرلائسنس سر ما یہ کاری فراڈاسکیم تھی جس کے ذریعہ 8؍ہزارسے زائدلوگوں کوبیوقوف بنایاگیااورسرمایہ کاری کے طورپر24؍کروڑ روپیہ دھوکہ سے جمع کیاگیا۔خبروں کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں 

متعلقہ خبریں

Back to top button