سرورققومی خبریں

بردوان اور بودھ گیا دھماکے میں ملوث مبینہ 9 ملزمان کوخصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ، این آئی اے کوملا 30 دن کا ریمانڈ

پٹنہ ، 22اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بردوان اور بودھ گیا دھماکے سے وابستہ 9 مبینہ دہشت گردوں کو پٹنہ کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے خصوصی عدالت) میں پیش کیا گیا۔ این آئی اے کی طرف سے ان دہشت گردوں کا ایک ماہ کا ریمانڈ ملا ہے۔

بردوان دھماکے اور مہابودھی مندر دھماکے سے متعلق 9 دہشت گردوں کو ظاہر الشیخ سمیت پٹنہ میں این آئی اے کی خصوصی عدالت میں اے ٹی ایس کی سخت سکیورٹی کے درمیان لایا گیا۔ پروڈکشن کے دوران این آئی اے کی جانب سے ان تمام نو دہشت گردوں کا ایک ماہ کا ریمانڈ دینے کی درخواست دی گئی تھی۔

اس پر تقریباً دو گھنٹے سماعت کے بعد عدالت نے ان تمام نو ملزمان کو ایک ماہ کے ریمانڈ پر این آئی اے کے حوالے کردیا۔واضح ہو کہ اب یہ تمام دہشت گرد اگلے 22 نومبر تک این آئی اے کے ریمانڈ پر ہوں گے اور این آئی اے ان سب سے گہری تفتیش کرے گی ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ بودھ گیا دھماکہ کیس میں حیدر علی عرف ، اظہر الدین ، عمر صدیقی ، امتیاز انصاری اور مجیب اللہ کو این آئی اے عدالت میں پیش کیا گیا۔

ان تمام دہشت گردوں نے بودھ گیا میں مہابودھی مندر کو دھماکے سے اڑانے کی سازش کی تھی۔ پھر 7 جولائی 2013 کو اس کو انجام تک پہنچاتے ہوئے ایک کے بعد ایک 9 بم دھماکوں سے مندر سمیت پورے علاقہ کو ہلا کر رکھ دیا۔ اس کے بعد این آئی اے نے ان سب کو پہلے مختلف جگہوں سے گرفتار کیا تھا۔

پھر این آئی اے عدالت میں ان سب کے خلاف ثبوت پیش کیے۔ جس کی بنیاد پر این آئی اے کی خصوصی عدالت نے ان پانچوں دہشت گردوں کو 1 جون 2018 کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button