بیڑ:(سراج آرزو) ضلع کے ا مبہ جوگائی سے قریب مورےواڑی میں آج شام7 بجے ایک 20 سالہ نوجوان کو بے دردی کے ساتھ تلوار سے مار کر ہلاک کردیا گیا ، حملہ آوروں نے اسے موقع پر ہی نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،
مقتول نوجوان شام 7بجے بھیل کی گاڑی پر بھیل کھا رہا تھا ، تلوار لے کر آئے دو نوجوانوں نے اچانک گنیش پر حملہ کیا اور گنیش خون میں لت پت ہو کر گر گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ گنیش کی نعش کو امبہ جوگائی اسپتال لایا گیا ہے ، پولیس قاتلوں کی تلاش کر رہی ہے۔




