قومی خبریں

پیشاب سے آٹا گوندھ کرمالکان کو روٹیاں کھلانے والی ریناگرفتار . مکان مالک کی بیجا ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر ایسی حرکت انجام دی: رینا

پیشاب سے آٹا گوندھ کرمالکان کو روٹیاں کھلانے والی ریناگرفتار .
مکان مالک کی بیجا ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر ایسی حرکت انجام دی: رینا

غازی آبادج ،16اکتوبر(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)

یوپی کے غازی آباد میں گھریلو ملازمہ کی نیچ ؛بلکہ غیر متصور حرکت نے سب کو چونکا دیا ہے۔ کراسنگ ریپبلک علاقے میں رہنے والی ایک خاتون نے الزام لگایا ہے کہ وہ آٹا گوندھنے کے لیے پانی کے بجائے پیشاب کا استعمال کرتی تھی۔ خاتون نے پولیس میں مقدمہ درج کرایا تو تھانہ کراسنگ ریپبلک نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم گھریلو ملازم کو گرفتار کرلیا۔ خاتون کی شناخت رینا کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس کو دی گئی شکایت میں خاتون نے بتایا کہ گھریلو ملازمہ رینا آٹھ سال سے اپنے گھر پر کھانا بنا رہی ہے۔
14 اکتوبر کو اس نے کیمرے کی ریکارڈنگ میں دیکھا کہ رینا کچن کے برتن میں پیشاب کر رہی ہے۔ پھر اس کے بعد اس نے پیشاب سے آٹا گوندھ کر اس سے روٹیاں پکائی۔مالکان کا کہنا تھا کہ ان کے اہل خانہ کئی ماہ سے گردے کے مرض میں مبتلاہیں ۔معالجین سے مشورے اور اُن کے نسخہ جات پر عمل کرنے کے بعد بھی جب دیگر اہل خانہ بھی اس مرض میں مبتلا ہوتے گئے،تو مجھے اپنی نوکرانی رینا پر شک ہوا، بعد ازاں اس کی نگرانی کرنے کے لیے خفیہ طور پر کیمرہ نصب کیا ، جس سے رینا کی شرمناک حرکتوں کا پردہ فاش ہوگیا۔۔متأثرہ مالکان کا کہنا ہے کہ، ایسا لگتا ہے کہ ملزمہ رینا یہ شرمناک حرکت کافی عرصے سے یہ کام کر رہی ہے۔
وہیں حکام نے کہا کہ معاملہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔ تحقیقات کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔پولیس افسر نے بتایا کہ شکایت کی بنیاد پر کراسنگ ریپبلک پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا اور ملزم ملازمہ رینا کو گرفتار کرلیا گیا۔ معاملے کی تحقیقات اور مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔پوچھ گچھ کے دوران رینا نے بتایا کہ اس کا باس اس کے کام پر نظر رکھتا تھا اور چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر اسے سب کے سامنے ڈانٹتا تھا ،جواسے برا لگتا تھا۔ اس سے ناراض ہو کر وہ ایسی شرمناک حرکتیں کرنے لگی، اور جذبہ انتقام سے اس نے پیشاب سے روٹیاں بناکر مالکان کو پیش کرنے لگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button