بین الاقوامی خبریں

نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون طیارے سے حملہ کرنے کا حزب اللہ نے کیا دعویٰ

نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون طیارے سے حملہ کرنے کا حزب اللہ نے کیا دعویٰ

بیروت،23کتوبر (ایجنسیز)

حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ڈرون طیاروں کی مدد سے اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق حزب اللہ کے کچھ جنگجو اس وقت ہماری حراست میں ہیں۔ترجمان حزب اللہ محمد عفیف نے اس بات کا اعلان بیروت کے مضافات میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ہے۔

خیال رہے اسرائیلی فوج کے لبنانی عوام کو علاقے سے نقل مکانی کے احکامات جاری کیے جانے کے بعد پریس کانفرنس جلد ہی ختم کر دی گئی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے صحافی کی بنائی گئی ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اس جگہ سے چند سو میٹر کے فاصلے پر جہاں حزب اللہ ترجمان کی پریس کانفرنس جاری تھی، صحافیوں کے اس جگہ سے جانے کے چند منٹ بعد ہی بمباری کی ہے۔

حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف نے کہا کہ حزب اللہ نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر ہونے والے حملے کی مکمل ذمہ داری کا اعلان کرتی ہے۔ اسرائیلی فوج کے زیرحراست جنگجووں سے متعلق سوال پر عفیف نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ ہمارا دشمن جنگی قوانین، اخلاقیات اور بین الاقوامی کنونشز کو نہیں مانتا ہے۔ لیکن اس پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ قیدی بنائے جانے والوں کی زندگیوں کا تحفظ یقینی بنائے۔

خیال رہے اسرائیل نے اس سے پہلے کہا تھا کہ لبنان میں جاری زمینی حملوں کے دوران حزب اللہ کے چار جنگجوؤں کو قید میں لے چکا ہے۔ جبکہ اسرائیلی فوج کی طرف سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی تھی جس میں دکھایا گیا ہے کہ اسرائیلی قید میں موجود شخص سوالوں کے جواب دے رہا ہے۔عفیف نے بتایا کہ قرض الحسن نے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر رکھی ہیں۔ ان تمام کاموں کو کیا جائے گا جو ذمہ داریوں کی ادائیگیوں کے لیے ضروری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button