بین الاقوامی خبریں

اسرائیلی بمباری سے لبنانی قصبے کھنڈر، اسرائیل کی اشتعال انگیز ویڈیو جاری

اسرائیلی بمباری سے لبنانی قصبے کھنڈر، اسرائیل کی اشتعال انگیز ویڈیو جاری

بیروت ، 24اکتوبر (ایجنسیز)

لبنان کے جنوب پر کئی ہفتوں سے اسرائیل کے شدید فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران میں کئی قصبوں میں تقریبا روزانہ کی بنیاد پر جھڑپیں ہو رہی ہیں اور ساتھ تباہی کے خوف ناک مناظر سامنے آ رہے ہیں۔اسرائیلی بم باری میں گھروں کو دھماکوں سے اڑا دینے کے بعد بالخصوص کفرکلا اور عیتا الشعب کے قصبوں میں تعمیرات کے صرف آثار نظر آ رہے ہیں۔

یہاں کے مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھر زمین کے برابر ہموار ہو چکے ہیں جب کہ دونوں قصبوں کے اطراف اسرائیلی پرچم بلند کر دیا گیا ہے۔کئی اسرائیلیوں نے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایکس پلیٹ فارم پر مکمل طور پر تباہ حال قصبے عیتا الشعب کی ایک وڈیو وڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی یہ عبارت عیتا الشعب کی جانب سے آپ کو خوش آمدید لکھی ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ تنظیم نے کل بدھ کے روز تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کے کسی بھی گاؤں پر پوری طرح کنٹرول حاصل نہیں کر سکی جہاں اس کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔ایران نواز تنظیم نے یہ بات ایک بیان میں بتائی۔گذشتہ ماہ 23 ستمبر سے اسرائیل نے لبنان کے جنوبی حصے کے علاوہ البقاع (مشرق میں) اور بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے الضاحی پر اپنی تباہ کن بم باری تیز کر دی ہے۔

اس دوران میں حزب اللہ کی قیادت میں شامل کئی اہم اور سینئر شخصیات کو ہلاک کر دیا گیا۔ ان میں سر فہرست تنظیم کا سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ شامل ہے۔رواں ماہ یکم اکتوبر سے اسرائیل نے جنوبی لبنان میں سرحدی قصبوں میں محدود زمینی آپریشن بھی شروع کر دیا۔ اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ ایران نواز حزب اللہ تنظیم پر حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button