سعودی عرب کو ٹاؤ میزائل کی فروخت کی ممکنہ ڈیل منظور کر لی: پنٹاگان
واشنگٹن، 25اکتوبر ( ایجنسیز)
امریکی وزارت دفاع پنٹاگان نے سعودی عرب کو ٹاؤ میزائل فروخت کرنے کی ممکنہ ڈیل کی منظوری دے دی۔اس سے قبل امریکا کی ڈیفنس سیکورٹی کوآپریشن ایجنسی سعودی عرب کو 50 کروڑ ڈالر کا فوجی ساز و سامان فروخت کرنے کے ممکنہ پیکج کی منظوری دے چکا ہے۔ اس حوالے سے کانگریس کو مطلع کر دیا گیا۔پنٹاگان کے زیر انتظام مذکورہ ایجنسی نے بتایا کہ مجوزہ ڈیل امریکا کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے اہداف کو سپورٹ کرے گی۔ مزید یہ کہ مجوزہ پیکیج حال اور مستقبل میں خطرات کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے سعودی عرب کی صلاحیت مضبوط بنائے گا۔