بین الاقوامی خبریں

سعودی عرب میں فینانسنگ اداروں کے لیے نئے ضوابط کا اعلان

سعودی عرب میں فینانسنگ اداروں کے لیے نئے ضوابط کا اعلان

ریاض ، 28اکتوبر (ایجنسیز)

سعودی سینٹرل بینک ’ساما‘ نے فنانسنگ اداروں کے لیے نئے ضوابط کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق فنانسنگ کی ماہانہ قسط کی وصولی سے متعلق ہیں۔سبق ویب سائٹ کے مطابق سامانے فنانسنگ اداروں کو کلائنٹ سے ماہانہ قسط وصول کرنے کے لیے تاریخ مقرر کرنے کا پابند بنایا ہے۔ساما نے کہا ہے کہ تنخواہ طبقے کے لیے تنخواہ کی وصولی کی تاریخ اور غیر تنخواہ دار طبقے کے لیے باہم اتفاق سے ماہانہ قسط کی وصولی کی تاریخ مقرر کی جانی چاہئے۔

یہ تاریخ فنانسنگ معاہدے میں واضح ہونی چاہئے اور اس میں کسی قسم کی تبدیلی پر ادارہ اپنے کائنٹ کو پیشگی اطلاع کرے گا۔سامانے کہا ہے کہ ماہانہ قسط کی وصولی کی تاریخ اگر گزرگئی اور ادارے نے تنخواہ سے قسط منہا نہیں کی تو پھر اگلے دن یا بعد کے دنوں قسط منہا نہیں کی جائے گی۔ ساما نے کہا ہے کہ’تنخواہ کی وصولی کی تاریخ میں تبدیلی پر وہی تاریخ مانی جائے گی جس میں تنخواہ کھاتے میں آتی ہے۔تین ماہ مسلسل قسط ادا نہ کرنے یا 5 اقساط تک تاخیر سے ادا کرنے پر کلائنٹ نادہندہ قرار دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button